اسلام آباد: حکومت کو ٹینس کا خیال آہی گیا۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کیلئےایک کروڑروپےکی خصوصی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان ٹٰینس فیڈریشن کیلئے خصوصی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی وزیرریاض پیرزادہ نے خصوصی گرانٹ کیلئےسمری وزیراعظم کوبھجوائی تھی ۔
فیڈریشن گرانٹ ملکی وانٹرنیشنل ٹورنامنٹس کےانعقاد اورسہولیات پرخرچ کرے گی ۔
پاکستان آئندہ سال ڈیوس کپ ٹائی کی بھی میزبانی کرئے گا۔ سماء