سلہٹ: چٹاگانگ وائی کنگ نےکومیلاوکٹورینزکوجیت کےلیے144رنزکاہدف دیاہے۔
سلہٹ کےانٹرنیشنل اسٹیڈیم میں لیوک رونچی اورسومیاسرکار نے چٹاگانگ کواچھاآغازفراہم کیا۔دونوں کے درمیان نصف سنچری پارٹنرشپ ہوئی۔ رونچی 21 گیندوں پر40 رنزبناکر محمد نبی کی گیندپر الوک کپالی کےہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
منوویراکو براوؤ نےآؤٹ کیا۔انھوں نے22 گیندوں پر21 رنزبنائے۔سومیاسرکارکومحمدسیف الدین نے 38 رنز پربولڈآؤٹ کیا۔
انعام الحق 3رنزبناسکے۔ ان کی وکٹ محمد سیف الدین نے لی۔ ریچ کو9رنزپربراوؤ نے بولڈ آؤٹ کیا۔
کپتان مصباح الحق 6 رنزبناکر امین حسین کی گیند پربولڈ آؤٹ ہوئے۔ سوہاوو3 رنز بناکر محمد سیف الدین کاشکار بنے۔
کومیلاکی طرف سے محمد سیف الدین نے3،براوؤ نے 2، امین حسین اورمحمد نبی نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ سماء