Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

پاکستان کی فتح پر فخرہے،اظہرعلی

SAMAA | - Posted: Jun 25, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 25, 2017 | Last Updated: 5 years ago

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر اظہر علی نے کہاہے کہ چیمپیئنزٹرافی میں فتح سب لڑکوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

لاہورائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتےہوئے اظہر علی نے کہاکہ اللہ کا شکر ہےکہ ہم کامیاب ہوئے۔ انھوں نے کہاکہ اس میں سب لڑکوں کی محنت شامل ہے۔

انھوں نے کھلاڑیوں سمیت ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے تسلیم کیاکہ بھارت کے ساتھ پہلے میچ میں شکست پر مایوسی ضرور تھی مگر ٹیم مینجمنٹ نے ٹیم کا مورال بلند کیا۔

ان کاکہنا تھاکہ جنوبی افریقاکے خلاف میچ سے پاکستان نے ردھم حاصل کیا اور اچھی کرکٹ کھیلی۔ انھوں نے مزید کہا کہ تنقید کے بعد دباؤ ہوتا ہےکہ ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھانی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube