بظاہر سنجیدہ نظر آنے والے کیپٹن کول بہت ہی شرارتی تھے۔ والدہ بلقیس خان نے بچپن کی بہت سے شرارتوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ مصباح والد کی سائیکل کی ہوا نکال کرخوش ہوتے تھے، پتنگ بازی میں ایسے ماہر تھے کہ چھت پر جاتے تو سب اپنی پتنگیں کٹنے کے ڈر سے اتار لیتے۔