Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پاکستان کےدوعظیم کھلاڑیوں کاآخری میچ

SAMAA | - Posted: May 10, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: May 10, 2017 | Last Updated: 5 years ago

ڈومینیکا: پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔مصباح الحق اور یونس خان آخری بارانٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔

پاکستان کے دو کھلاڑیوں کا کیریئر عظیم الشان اندازمیں اختتام پذیرہونے والاہے۔مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے کامیاب ترین کپتان رہے۔ انھوں نےپچپن معرکوں میں شاہینوں کی قیادت کی جس میں پچیس جیتے،انیس ہارے ۔

سابق کپتان یونس خان، پاکستان کرکٹ کی شان ہیں۔ وہ دس ہزار ٹیسٹ رنزبنانے والےواحدپاکستانی اوربیٹنگ کے بہت سے رکارڈز کے مالک ہیں۔

پاکستان کےسپورٹرز کی دعا ہے کہ پاکستان میچ جیتے اورسیریز بھی جس سے مصباح اور یونس کا فیئرویل میچ یادگار ہوجائے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube