لاہور: پاکستان کپ کےمیچ سے پہلے فاسٹ بالرجنید خان کی مبینہ پراسرارگمشدگی اور پنجاب کی ٹیم کےکپتان عمراکمل کی مبینہ غلط بیانی پرسنگین ایکشن کاامکان ہوگیاہے۔
سماءکےمطابق اس معاملے پر پی سی بی کی انکوائری کمیٹی نےرپورٹ پی سی بی کوبھجوادی ہے۔ اس کمیٹی نےدونوں کھلاڑیوں کوبرابرکاقصوروارقراردےدیاہے۔
کمیٹی نے کھلاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کی تجویز دی ہے۔دونوں کھلاڑیوں نےایک دوسرےکیخلاف بیان بازی کی تھی۔ جنید خان نے اس ٹورنامنٹ پر پنجاب کی نمائندگی کی تھی جبکہ عمراکمل اس ٹیم کے کپتان تھا۔
ٹورنامنٹ کے اہم میچ سے قبل جنید خان گراؤنڈ نہیں آئے تھے۔ٹیم کے کپتان عمراکمل سے جب ٹاس کے وقت میڈیانمائندے نے سوال کیاتو ان کا کہناتھاکہ انھوں جنید کی پراسرار گمشدگی کاعمل نہیں۔
تھوڑی دیربعدجنید کا ویڈیوبیان منظرعام پر آیا جس میں انھوں نے کہاکہ وہ بیمارہیں اور ہوٹل میں موجود ہیں جبکہ انھوں نے دعوی کیاتھاکہ ان کی بیماری کاعمراکمل اورٹیم میجنرکوبھی علم تھا۔ سماء