Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کنگسٹن ٹیسٹ؛ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 407 رنز بنا کر آوٹ

SAMAA | - Posted: Apr 25, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 25, 2017 | Last Updated: 5 years ago

262060

جمیکا: پاکستان پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 407 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ہے، قومی ٹیم کو کالی آندھی پر 121 رنز کی برتری حاصل ہے۔

میچ کے چوتھے روز پاکستان نے 201 رنز چار کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ اننگز شروع کی۔ کھیل کے آغاز کے کچھ دیر بعد ہی اسد شفیق 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنا لیا

اسکے بعد کپتان مصباح الحق اور نائب کپتان سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 324 رنز تک پہنچا دیا۔ سرفراز احمد 54 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ محمد عامر 11، وہاب ریاض 9، یاسر شاہ 8 اور محمد عباس 1 رن بنا کر آوٹ ہوئے، جب کہ کپتان مصباح الحق 99 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔

Cricket- West Indies vs Pakistan 1st Test

یونس خان نے اپنے کیریئر کے دس ہزار رنز اور مصباح الحق نے پانچ ہزار رنز بھی مکمل کیے۔ یونس خان دس ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز ہیں۔

ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 286 رنز بنائے تھے اور اسکے تین کھلاڑیوں نے نصف سنچری اسکور کی تھی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube