لاہور: اُدھر پي ايس ايل کے فائنل کا فيصلہ ہوا اِدھر کرکٹ کے دیوانوں نے ٹکٹوں کي تلاش شروع کر دی۔
پاکستان سپر لیگ فائنل کے ٹکٹوں کي آن لائن فروخت کا اعلان تو ہوا ليکن منچلے ٹکٹ کي تلاش ميں قذافي اسٹيڈيم پہنچ گئے، لاہور میں فائنل کا فیصلہ ہوتے ہی ٹکٹوں کی تلاش شروع ہوگئی۔
پي سي بي کا کہنا ہے کہ کسي بينک ميں ٹکٹ مل رہي ہے نہ ہي کوئي بوتھ لگايا ہے جبکہ پي ايس ايل فائنل کےآن لائن ٹکٹوں کي جدوجہد بھي زوروں پر جاری ہے۔
پي سي بي حکام نے بتادیا پانچ سوروپےوالےدس ہزار ٹکٹ جاري ہوں گے، قذافي اسٹيڈيم ميں داخلے کے لئےٹکٹ کے ساتھ شناختي کارڈ دکھانا لازمی ہوگا ۔ سماء