لاہور: پي ايس ايل فائنل کے ليےسات ہزار سے زائد پوليس اہلکاروں کی تعيناتی کا فیصلہ کیاگیاہے۔ قذافي اسٹيڈيم کے اردگرد دکانيں اور ريسٹورنٹ آج بند کرديئے جائيں گے۔
پي ايس ايل ٹو کا فائنل لاہور کے قذافي اسٹيڈيم ميں ہوگا۔ اسٹيڈيم کو سکيورٹي اداروں کي تحويل ميں دے ديا جائے گا۔سات ہزار سے زائد پوليس اہلکار تعينات ہونگے۔
ميچ ديکھنے والے تمام شائقين کے لئے پانچ مختلف سکيورٹي حصار بنائے گئے ہيں جن سے شائقين کو گزر کر اسٹيڈيم کے اندر جانا ہوگا۔اسٹيڈيم کے اردگرد دکانيں اور ريسٹورنٹ آج بند کرديئے جائيں گے۔
عام شہريوں کے لئے بھي قذافي سٹيڈيم چھ مارچ تک بند رہے گا۔نشتراسپورٹس کمپليکس بھي صبح سے بند کرديا جائے گا۔اسٹيڈيم کے اطراف ميں سرچ آپريشن تيز کرديا گياہے۔ گاڑيوں کي پارکنگ اسٹيڈيم سے دور ہوگي۔
ميچ ديکھنے آئے شائقين کو کھانے پينے کي اشياء ساتھ لے جانے کي اجازت نہيں ہوگي۔ شائقين کو قومي شناختي کارڈ ساتھ رکھنا لازمي ہوگا۔
اسٹيڈيم کے تمام راستوں پر واک تھرو گيٹس اور سي سي ٹي وي کيمرے نصب کيے جائيں گے۔اسٹيڈيم کے اطراف ميں پوليس کا گشت پانچ مارچ کي صبح سے ہي شروع کرديا جائے گا۔ ہيلي کاپٹرز کے ذريعے فضائي نگراني بھي کي جائے گي۔ سماء