Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پشاورزلمی کیلئے رونے والی یہ لڑکی کون ہے؟

SAMAA | - Posted: Feb 27, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 27, 2017 | Last Updated: 5 years ago

zalmi3

پاکستان سپرلیگ میں دو روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور پشاور زلمی کے میچ کے دوران انتہائی دلچسپ مناظر دیکھنے میں آئے۔ سنسنی خیز میچ میں زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو دو وکٹوں سے شکست دیکر پلے آف مرحلے سے پہلے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔خاص بات بوم بوم کی اننگ تھی جس میں وہ 23 گیندوں پر 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

zalmi1

اس میچ کے دوران شائقین کو ایک لڑکی اسکرین پرنظرآئی جو کھلونا خرگوش ہاتھ میں اٹھائے پشاور زلمی کی جیت کیلئے دعا گو تھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں مگر یہ بات بہت کم لوگوں کے علم میں ہو گی کہ پشاور ظلمی کی جیت پردھواں دھار روتی ہوئی یہ لڑکی دراصل پاکستان ٹیلی ویژن پشاور مرکز کی اداکارہ اور میزبان نجیبہ فیض ہیں۔ نجیبہ ضلعی سطح پر پشاور ظلمی کی نمائندہ بھی ہیں۔

سوشل میڈیا پر نجیبہ فیض کی تصاویر زیر بحث ہیں، دلچسپ بات یہ ہےکہ نجیبہ کے رونے کا نوٹس ڈیرن سیمی نے بھی لیا۔پشاور زلمی کی جیت کے بعدرمیز راجہ نے ڈیرن سیمی سے کہا کہ میچ انتہائی سنسنی خیز رہا، آپکی ٹیم جذباتی کھیل پیش کر کے مداحوں کو رونے پر مجبور کر رہی ہے جس پر ڈیرن سیمی کا جواب تھا کہ مداحوں کے پیار پر فخر ہے۔ میں نے روتی ہوئی نوجوان لڑکی کو دیکھا جس نے کھلونا خرگوش اٹھا رکھا تھا، وہ خرگوش ہمارے لئے خوش قسمت ثابت ہوا۔

zalmi2

اس کے علاوہ  ٹوئٹر پر بھی لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube