دبئی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پوائنٹس ٹیبل پر لاہور کے چھ اور کراچی کے چار پوائنٹس ہیں۔ میچ ہارنے والی ٹیم کا پی ایس ایل میں سفر ختم ہو جائے گا۔
لاہور پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ لاہور قلندرز کراچی کنگز کے خلاف بقا کی جنگ لڑیں گے، پشاور زلمی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چیلنج درپیش ہوگا۔
ایونٹ کے اہم میچ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز شام ساڑے چار بجے مدمقابل ہونگے۔ کرس گیل کنگز کی امیدوں پر پورا ترنے میں ناکام رہے ہیں۔ آؤٹ آف فارم اوپنر چھ میچز میں نو کی اوسط سے صرف انسٹھ رنز ہی بنا سکے۔ پوائنٹس ٹیبل پر لاہور کے چھ اور کراچی کے چار پوائنٹس ہیں۔
میچ ہارنے والی ٹیم کا پی ایس ایل میں سفر ختم ہو جائے گا۔ پشاور زلمی سات پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ بوم بوم شاہد آفریدی کی ٹیم کے پاس پلے آف مرحلے میں رسائی کا سنہری موقع ہے۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ رات نو بجے کھیلا جائے گا۔ سماء