دبئی : کرکٹ میں فکسنگ کی حالیہ بازگشت سے مصباح الحق پریشان ہوگئے ہیں۔
سماء کےمطابق مصباح الحق اپنی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں خالدلطیف اور شرجیل کی حرکت پر حیران ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ ایسا کبھی سوچا بھی نہیں تھا جوساتھی کھلاڑیوں نے کردیا ہے۔مصباح نے ساتھیوں سے گفتگو میں بتایاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ پانچ چھ روز میں کریں گے۔مصباح الحق دورہ ویسٹ انڈیز کے بارے کرکٹ بورڈ حکام کو آگاہ کریں گے۔
ادھر پی ایس ایل میں شامل پاکستانی کھلاڑی شدید دباؤ کا شکار ہوگئے ہیں۔ کھلاڑی پریشان ہیں کہ اگرپرفارمنس نہ دکھائی تو فکسنگ کا الزام لگ سکتا ہے۔ سماء