Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

یاسر شاہ نے ایشون کا ریکارڈ پاش پاش کردیا

SAMAA | - Posted: Oct 25, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 25, 2016 | Last Updated: 6 years ago

ابوظہبی : پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ابتدائی 18 میچز میں زیادہ وکٹوں کا بھارت کے ایشون اور کلیری گریمٹ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

پاکستانی اسپنر یاسر شاہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لیکر ایشون اور کلیری گریمیٹ کا ریکارڈ پاش پاش کردیا، ایشون نے 104 اور گریمٹ نے 105 وکٹیں لے رکھی تھیں۔

2

یاسر شاہ اپنے ابتدائی 18 ٹیسٹ میچز میں 112 وکٹیں لیکر آسٹریلیا کے بارنز اور جارج لوہمن کی صف میں کھڑے ہوگئے، بارنز اور لوہمن نے بھی پہلے 18 ٹیسٹ میچز میں 112، 112 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

پاکستانی اسپنر نے ٹیسٹ کیریئر میں دوسری مرتبہ 10 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے اس سے قبل رواں برس انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لی تھیں۔ اے پی پی

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube