Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

ویسٹ انڈیزکو456رنزبناناہیں،پاکستان کو10وکٹیں درکار

SAMAA | - Posted: Oct 24, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 24, 2016 | Last Updated: 6 years ago

ابوظبی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کودوسرے ٹیسٹ میچ میں جیت کےلیے456 رنز کاہدف دیاہے۔

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روزویسٹ انڈیز کےخلاف اپنی دوسری اننگزکاآغاز پراعتماد انداز میں کیا۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی اوراسد شفیق نے وکٹ کے چاروں جانب دلکش اسٹروکس کھیلے۔اظہر علی نے 79 رنزکی شاندار اننگز کھیلی۔انھوں نے 137 گیندوں یہ اسکور کیا۔اس دوران انھوں نے 5 چوکے بھی لگائے۔اظہر علی کو کمنز نے ہولڈر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرکے وکٹ حاصل کی۔

اسد شفیق کا ساتھ دینے یونس خان آئے۔ اس دوران اسد شفیق نے بھی نصف سنچری مکمل کی۔انھوں نے 103 گیندوں پر 58 رنز بنائے۔اسد شفیق ناٹ آؤٹ رہے۔ یونس خان 29 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے گبیرئل اور کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 227 رنز بنائے اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم،اظہر علی اور اسد شفیق نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

قسمت پاکستانی شاہینوں کے ساتھ

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز ڈیکلیئرکرکے ویسٹ انڈیز کو 456 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان ویسٹ انڈیز دوسرے ٹیسٹ میں ابھی تقریبا ڈیڑھ دن کا کھیل باقی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube