Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

گرین شرٹس کا گلابی گیند سے نیا امتحان

SAMAA | - Posted: Oct 13, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 13, 2016 | Last Updated: 6 years ago

PAK Test WI

دبئی: گرین شرٹس آج متحدہ عرب امارات میں گلابی گیند سے ویسٹ انڈیزکے خلاف تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔  پاکستان ٹیسٹ میچز کی چوتھی سینچری مکمل کرے گا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں شاندار فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آج دبئی میں کالی آندھی کے ساتھ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

ویسٹ انڈیزکیخلاف ٹیسٹ سیریزکی خاص بات یہ ہے کہ پہلی دفعہ ڈے اینڈ نائٹ میچ گلابی گیند کے ساتھ کھیلا جائے گا۔ میچ کا آغازدبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چاربجے ہوگا۔

ويسٹ انڈيزکے خلاف سيريز کے پہلے ٹيسٹ ميں پاکستان کرکٹ ٹیم کو يونس خان کي خدمات حاصل نہيں۔ یونس خان ڈینگی بخار کا شکار ہونے کے باعث نہیں کھیل سکتے۔ ان کی جگہ بابراعظم کو ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان ہے جو سو فیصد کاکردگی دکھانے کیلئے خاصے پرعزم ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube