کراچی : ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز میں پاکستان کی جيت پر جاويد ميانداد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ يہ سب ٹيم کے اتحاد کا نتيجہ ہے، سابق چيف سليکٹر عامر سہيل کہتے ہيں سرفراز کی کپتانی ميں ميانداد کی جھلک نظر آتی ہے۔
ٹی 20 ميں ويسٹ انڈيز کے کلين سوئپ پر سابق کپتان جاويد ميانداد بھی خوش ہیں، کپتان سرفراز کی کاوشوں کی تعریف کی ہے۔ کہتے ہيں ويسٹ انڈيز کیخلاف ٹی 20 سيريز ميں عماد وسيم کا کردار نماياں رہا۔
سابق چيف سليکٹر عامر سہيل نے سرفراز احمد کو جاويد ميانداد کی جھلک قرار دے ديا، بولے کہ صرف چوکے اور چھکے لگانے سے ٹيم کامياب نہيں ہوتی۔
سابق چيف سليکٹر نے مکی آرتھر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹيم کو کھيلنے کے گر سکھا دیے ہيں۔ سماء