Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

پاکستانی خواتین کرکٹر نومبر میں نیوزی لینڈ جائیں گی

SAMAA | - Posted: Sep 19, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 19, 2016 | Last Updated: 6 years ago

238191

اسلام آباد : پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم رواں سال نومبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔

بورڈ ذرائع کے مطابق پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم رواں سال نومبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ نو نومبر، دوسرا گیارہ نومبر، تیسرا 13 نومبر، چوتھا سترہ نومبر جب کہ پانچواں اور آخری ون ڈے انیس نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین واحد ٹی 20 میچ 21 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube