لندن : اوول میں پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں نے کوئٹہ دھماکے پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، اس موقع پر امپائرز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
کوئٹہ میں خود کش حملے میں درجنوں وکلاء سمیت 70 سے زائد افراد کو شہید کردیا گیا تھا، پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے اوول ٹیسٹ کے آغاز سے قبل دہشت گردی کے بدترین واقعے پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ سماء