Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی؛عامرنے پہلا اوورکرادیا

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 15, 2016 | Last Updated: 6 years ago

لندن: لارڈز ٹیسٹ میں انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں کم بیک کرنے والے محمد عامر نے اپنا پہلا اوورکرادیا ۔ فاسٹ بالر نے سات رنز دیے۔

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں 5 سال کی پابندی کا سامنا کرنے والے فاسٹ بالر 2010 کے بعد آج لارڈرز گراؤنڈ میں کھیل رہے ہیں ۔ لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے بعد ہی 2010 میں سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر پر اسپاٹ فلسنگ کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگر 339 رنزپر ختم کی۔ کپتان مصباح الحق 114 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ گزشتہ روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

آج پاکستان کی اننگ 339 رنز پر ختم ہونے کے بعد انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک اور ایلکس ہیل نے کھیل کا آغازکیا۔عامر کی پہلی گیندکا سامنا کک نے کیا جبکہ ایلکس نے محمد عامر کی گیند پرچار رنز بنائے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube