پیرس : فرانس ميں جاري يورو کپ ميں جرمني اور پولينڈ کا اہم ميچ بے نتيجہ رہا، یہ ٹورنامنٹ کا پہلا ميچ ہے جس ميں کوئي ٹيم گول نہ کرسکي، اس کے باوجود دونوں ٹيموں کے ناک آؤٹ مرحلے ميں پہنچنے کے امکانات روشن ہيں۔پيرس ميں جرمن اور پولش ٹيم کے کھلاڑي مد مقابل ہوئے، فيورٹ جرمني کو پولينڈ نے ٹف ٹائم ديا، دونوں ٹيميں مخالف گول پوسٹ پر حملہ آور ہوئيں تاہم کسي کو کاميابي نصيب نہ ہوئي۔دوسرے ہاف ميں پولينڈ کو گول کرنے کا نادر موقع ملا، جسے جرمن ڈيفنڈرز نے ناکام بنا ديا، 69ويں منٹ ميں جرمن کھلاڑي بھي موقع سے فائدہ نہ اُٹھا سکے۔مقررہ وقت ختم ہونے پر دونوں ٹيموں کا اسکور صفر صفر سے برابر رہا، تاہم پوائنٹس ٹيبل پربرابري کے باعث دونوں ٹيميں ناک آؤٹ مرحلے ميں کواليفائي کرسکتي ہيں۔ سماء