لینز: یورو کپ کا اہم میچ میں برطانیہ نے ویلزکوایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یورو کپ میں برطانیہ اور ویلز کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔دونوں جانب سے بہترین کھیل پیش کیا گیا۔
ویلز کی جانب سے گریتھ بیل نے کھیل کے 42 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوادی۔ برطانیہ کے جیمی ویرڈی نے 56 ویں منٹ میں اپنی ٹیم کے لیے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔
اس کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر تابڑتوڑ حملے کیا۔کھیل ختم کرنے کےبعد ملنے والے اضافی منٹ میں لیور پول سے تعلق رکھنے والے ڈینئل اسٹریج کے گول نے برطانیہ کے حق میں میچ کا فیصلہ کردیا۔
برطانیہ کی ٹیم اس فتح کے بعد یورو کپ کے آخری 16 ٹیموں میں شامل ہوگئی ہے۔ ایجنسی/ سماء