Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

یورپین فٹبال مقابلوں کے ڈراز میں دھاندلی کی جاتی ہے، سیپ بلاٹر

SAMAA | - Posted: Jun 14, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 14, 2016 | Last Updated: 6 years ago

2

بیونس آئرس : فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے سابق صدر سیپ بلاٹر نے الزام لگایا ہے کہ یورپین فٹبال مقابلوں میں ڈراز نکالنے کی غرض سے گرم اور سرد بالز استعمال کر کے دھاندلی کی جاتی ہے، میں اس کا چشم دید گواہ ہوں۔

اپنے ایک انٹرویو میں سیپ بلاٹر کا کہنا ہے کہ میرے 18 سالہ دور میں کبھی بھی فیفا ایونٹس کے ڈراز میں دھاندلی نہیں ہوئی تاہم میں نے یورپین مقابلوں کے ڈراز میں دھاندلی ہوتے دیکھی ہے، ورلڈ کپ اور چیمپئنز لیگ کیلئے رینڈم ڈراز نکالے جاتے ہیں لیکن یورپین مقابلوں میں ڈراز نکالنے کیلئے گرم اور سرد بالز کا استعمال کیا جاتا ہے، یورپین فٹبال مقابلوں میں ڈراز نکالنے سے قبل گیندوں کو ریفریجریٹر میں رکھا جاتا ہے جس سے وہ مطلوبہ ممالک کا چناﺅ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا اور نہ ہی تفتیش کاروں کو میرے خلاف کوئی ثبوت ملے، مجھے الزامات کی بناء پر معطل کیا گیا ہے تاہم میں اپنے نام کو کلیئر کرانے کیلئے پُراعتماد ہوں۔ اے پی پی

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube