Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

یوسین بولٹ کا تمغہ چھین جانے کا امکان

SAMAA | - Posted: Jun 6, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 6, 2016 | Last Updated: 6 years ago

150824-usain-bolt
لاس اینجلس : ساتھی کھلاڑی کے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد یوسین بولٹ سے 2008ءاولمپکس گیمز کا طلائی تمغہ چھن جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 2008 میں منعقدہ بیجنگ اولمپکس گیمز کے 4 میٹر ریلے میں ساتھی کھلاڑی نیسٹاکارٹر کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ سے طلائی تمغہ چھن جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

نیسٹا ان 32 ایتھلیٹس میں شامل ہیں جو ٹیسٹ کی دوبارہ جانچ میں مجرم قرار پائے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ اولمپکس گیمز میں کارٹر کے اے سیمپل کے دوبارہ تجزیے میں ممنوعہ دوا کا استعمال ثابت ہوا ہے تاہم ان کے بی سیمپل کا نتیجہ اب تک معلوم نہیں ہوا۔

کارٹر 2011ئ، 2013ءاور 2015ءمیں منعقدہ ورلڈ چیمپئن شپس اور 2012ءلندن اولمپکس گیمز میں فاتح جمیکن سکواڈ کا حصہ تھے۔ واضح رہے کہ ماضی بھی ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث ایتھلیٹس کو انفرادی یا ٹیم ایونٹس میں جیتے ہوئے تمغوں سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

ٹائسن گے کے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث امریکا سے 2012ءلندن اولمپکس گیمز میں حاصل کردہ چاندی کا تمغہ واپس لیا گیا تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube