Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

قومی ٹیم 18 جون کو انگلینڈ روانہ ہوگی

SAMAA | - Posted: Jun 6, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 6, 2016 | Last Updated: 6 years ago

لاہور: دورہ انگلینڈ کے لئے قومی اسکلز کیمپ میں شریک کھلاڑی کیمپ کے اختتام کے بعد گھروں کو روانہ ہوگئے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر بدھ کو پاکستان پہنچیں گے۔

دورہ انگلینڈ کے لئے اسکواڈ کا اعلان ہوگیا ۔ پہلا اسکلز کیمپ ہیڈ کوچ کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔ نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بدھ کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

قومی اسکلز کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑی پندرہ جون کو کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے۔ سولہ جون کو برطانوی ہائی کمیشن میں ٹیسٹ اسکواڈ کے اعزاز میں تقریب ہوگی۔

ٹیم اٹھارہ جون کو انگلینڈ روانہ ہوگی جبکہ بیس جون سے ہیمپشائر میں قومی ٹیم کا دوسرا اسکلز کیمپ شروع ہوگا۔ کیمپ کی سربراہی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کریں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube