Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، جیمز اینڈرسن بولرز میں سرفہرست

SAMAA | - Posted: May 31, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: May 31, 2016 | Last Updated: 6 years ago

7

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، جیمز اینڈرسن بولرز میں پہلی پوزیشن پر آگئے، یاسر شاہ کا چوتھا نمبر ہے، بلے بازوں میں یونس پانچویں اور مصباح دسویں پوزیشن پر موجود ہیں، اسد شفیق، سرفراز احمد اور اظہر علی بھی ٹاپ 20 میں شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، پاکستان تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔

بولرز میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے سری لنکا کیخلاف ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 2 درجے ترقی پا کر دنیا کے ٹاپ بولر بن گئے، بھارت کے روی چندرن ایشون دوسری اور انگلینڈ کے ہی اسٹورٹ براڈ تیسری پوزیشن پر ہیں، پاکستانی اسپنر یاسر شاہ چوتھے نمبر پر ہیں۔

بلے بازوں میں پاکستان کے یونس خان پانچویں اور مصباح الحق دسویں نمبر پر برقرار ہیں، آسٹریلیا کے اسٹیفن اسمتھ پہلے، انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا تیسرا نمبر ہے۔ اسد شفیق، اظہر علی اور  سرفراز احمد بھی ٹاپ 20 میں شامل ہیں۔ کوئی بھی بھارتی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بناسکا۔ سماء / اے پی پی

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube