لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان انضمام الحق کو ٹیم کا پاور فل چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، عہدے پر تعيناتی کا اعلان کل تک متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کی جانب سے تمام شرائط مان لینے کے بعد سابق کپتان انضمام الحق چیف سلیکٹر بننے پر رضامند ہوئے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ سابق کپتان انضمام الحق پي سي بي کے نئے چيف سليکٹر ہونگے اور وہ اپنی مرضی کی کمیٹی منتخب کرسکیں گے۔
Hearing Inzamam coming as chief selector. V good news. Glad PCB now listening to my 2015 recommendations. #BetterLateThanNever
— waqar younis (@waqyounis99) April 15, 2016
سابق کوچ وقار یونس نے کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ بورڈ نے میری تجاویز پر عمل کیا۔ سماء