دبئی: پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹ سے ہرادیا۔
پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹ پر ایک سو پینتس رنزبنائے۔ ڈیرن سیمی اڑتالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے محمد نواز نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کوئٹہ نے سات وکٹوں پرایک سوانتالیس رنز بنائے۔
کیون پیٹرسن نے پینتیس رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ محمد نواز کو مین آف دیمیچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ یہ کوئٹہ گلیڈایٹرز کی مسلسل تیسری فتح ہے۔ سماء