Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

پاکستان اور نیوزی لینڈ،تیسرے ون ڈے کیلئے پاکستان پرعزم

SAMAA | - Posted: Jan 30, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 30, 2016 | Last Updated: 6 years ago

آکلینڈ:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق اکتیس جنوری رات تین بجے شروع ہوگا۔ ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کے پاس ون ڈے ٹرافی بچانے کا آخری موقع ہے، تیسرے ون ڈے میں شاہین کیویز سے ٹکرانے کے لئے تیارہیں، پریکٹس سیشن میں بالنگ اور بیٹنگ سے زیادہ فلیڈنگ پر توجہ دے گئی۔ تیسرے ون ڈے میں حکمت عملی کیا ہوگی، کپتان اظہر علی نے ٹیم پلان کھلاڑیوں کو سمجھا دیا ہے۔

دوسری جانب کوچ وقار یونس نے بھی تنبہیہ کردی ہے کہ مزید غلطیاں کرنے والے کی ٹیم میں جگہ نہیں ہوگی۔ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ واضح رہے کہ دوسرا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ  کردیا گیا تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube