نیپیر: نیوزی لینڈ ٹیم کے فاسٹ بالر مچل میک گلینگھن کی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
کرکٹ نیوزی لینڈ کے مطابق کیوی فاسٹ بالر کو فریکچر ہوا ہے اور انہیں ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میں مچل میک گلینگھن کو انور علی کا باؤنسر آنکھ پر لگا تھا۔
مزید پڑھیے؛ پہلا ون ڈے، کس کس نے منہ پرکھائی؟
دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے 28 جنوری کو نیپیر میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 70 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ سماء