لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریارخان نےکہاہےکہ مجھے اس بات کی پریشانی نہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ہار گئی۔ہارجیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے۔
لاہورمیں میڈیاسے بات کرتے ہوئے چئیرمین شہریار خان نےکہا کہمحمد عامر کی وائیڈبال کراناکوئی مسئلہ نہیں۔ سب ہی وائیڈ گیند کرواتےہیں، عامرنےکروادی توکیاہوا؟۔ ہمیں ٹیم کوآگےبڑھاناہے۔چیئرمین شہریارخان نے واضح کیاکہ شاہد آفریدی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ تک ٹیم کے کپتان رہیں گے۔
پاکستان ویمنز ٹیم کے حوالے سے شہریار خان کاکہناتھا کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل مقابلوں میں اچھی کارکردگی دکھارہی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈویمن کرکٹ کوسپورٹ کرتا ہے۔
چئیرمین کرکٹ بورڈ نے کہاکہ بگ تھری پرنئےآئی سی سی چیئرمین سےبات ہوگی۔شہریارخان کا مزید کہناتھا کہ یاسرشاہ پرتبصرہ کرنےسےآئی سی سی نےمنع کیاہے۔ سما