اسلام آباد: نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج وطن پہنچیں گے۔
نیوزی لینڈمیں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم کے چھ کھلاڑی آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ واپس آنے والے کھلاڑیوں میں ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی،عمر گل،عمر اکمل،افتخاراحمد،عامر یامین،اور سعد نسیم شامل ہیں۔
کیویز کے دیس میں گرین شرٹس نے 3 میں سے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی جبکہ دو میچوں میں شاندار فتح حاصل کر کے نیوزی لینڈ نے سیریز اپنے نام کی ۔ سماء