کراچی : اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹرز محمد آصف اور سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کیلئے پرفارم کرنے کو تیار ہیں، پرفارمنس ہم دیں گے، منتخب کرنا سیلکٹرز کا کام ہے۔کراچی میں ہونے والے کراچی ڈبلیو اور واپڈا کے درمیان میچ کے اختتام پر میڈیا سے مختصر گفت گو میں محمد آصف کا کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ میں کارکردگی دکھانا چیلنج ہے، وقار یونس اور شہریار خان کے میرے بارے میں بیانات حوصلہ افزاء ہیں، آصف کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ میں بھرپور پرفارمنس دوں گا، منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے۔دوسری جانب کرکٹر سلمان بٹ نے بھی دومیسٹک کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کا سلسلہ برقرار رکھنے کا عزم کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جلد انٹرنیشنل کیرئیر بھی بحال ہونے کی توقع ہے، اپنی جانب سے ہر ممکن بہترین کرکٹ پیش کرنے کی کوشش کروں گا، فیصلہ کرنا بورڈ کا کام ہے۔ سماء