کراچی:پاکستان کرکٹ قومی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہو گئی ۔فاسٹ بولر محمد عامر پانچ سال بعد ایکشن میں نظر آئیں گےشاہين کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ سےآج صبح روانہ ہوئے اور براستہ دبئي نيوزي لينڈ پہنچيں گے۔ تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچزپرمشتمل پاک نیوزی لینڈ سیریز کا آغاز 15جنوری کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی پندرہ جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔دوسرا 17 جنوری کو ہیملٹن اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 25 جنوری کو ویلنگٹن، دوسرا 28 جنوری کو نیپئر اور تیسرا ایک روزہ میچ 31 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر 5سال کی پابندی کے بعد فاسٹ بولرمحمد عامر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے مینجر انتخاب عالم کا کہنا ہےکہ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دینےکی صلاحیت رکھتی ہے ۔کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر عمر اکمل 15 جنوری کو ہونے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیل پائیں گے،عمراکمل نے قائد اعظم ٹرافی کے دوران کوچ سے بدتمیزی کی تھی۔ٹی ٹوئنٹی اسکواڈکپتان شاہد آفریدی، احمدشہزاد، محمدحفیظ، صہیب مقصود، شعیب ملک،عمراکمل، افتخاراحمد، عمادوسیم، انورعلی، عامریامین، سرفرازاحمد، وہاب ریاض،عمرگل، محمد رضوان، سعد نسیم اور محمد عامر۔ون ڈے اسکواڈکپتان اظہرعلی، احمدشہزاد، اسدشفیق، محمدحفیظ، بابراعظم، راحت علی، محمدرضوان، شعیب ملک، صہیب مقصود، عمادوسیم، انورعلی، وہاب ریاض، سرفراز احمد، محمد عرفان ،ظفرگوہر اور محمد عامر۔