Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پہلا ٹی 20: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دیدی

SAMAA | - Posted: Sep 27, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 27, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ہرارے : پاکستان نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں زمبابوے کو 13 رنز سے شکست دیدی، گرین شرٹس بولر نے میزبان ٹیم کا 137 رنز ہدف تک پہنچنا مشکل بنادیا، عماد وسیم نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہرارے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔

جواب میں زمبابوے نے شروع سے ہی محتاط انداز اختیار کیا تاہم وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، گرین شرٹس بولرز نے میزبان ٹیم کا ہدف تک پہنچنا ناممکن بنادیا، زمبابوین ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 123 رنز بناسکی۔

عماد وسیم نے پہلے ہی اوور میں چیبھابھا کی وکٹ لے کر اپنے عزائم ظاہر کردیئے، مساکیڈزا 25، سکندر رضا 13 اور شون ولیمز 14 رنز کو بھی انہوں نے ہی شکار کیا۔

چگمبرا 31 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے، متومبامی 9، جونگوے 2 اور کریم صفر پر آؤٹ ہوئے، اتسیا 12 اور پنیانگرا 1 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube