ویب ایڈیٹر:
لندن: لندن کے اوول گراؤنڈ میں 17 ستمبرکو کرکٹ اسٹارزکا میلہ سجے گا، ٹی ٹوئنٹی چیریٹی میچ میں پاکستانی آل راوئنڈر شاہد آفریدی اورعبدالرزاق سمیت دنیا بھرکے اسٹارحصہ لیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی چیریٹی میچ میں بوم بوم آفریدی ہیلپ فار ہیروزالیون کی نمائندگی کریں گے جبکہ عبدالرزاق ریسٹ آف دی ورلڈ الیون کی ٹیم کا حصہ ہونگے۔
میچ میں برائن لارا، گریم اسمتھ، مہیلا جے وردنے، مہندراسنگھ دھونی، ہرشل گبز، ڈینیل ویٹوری، میتھیو ہیڈن، وریندر سہواگ اور برینڈن میک کیولم بھی حصہ لیں گے۔ این بوتھم ریسٹ آف دیی ورلڈ جبکہ سنیل گاوسکر ہیلپ فارہیروز کےمنیجر ہوں گے۔ سماء