Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

کون کتنا کمائے گا؟ پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا

SAMAA | - Posted: Sep 5, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 5, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتظار بالاخر ختم ہو گیا۔ کون کتنا کمائے گا، کس کی اینٹری کس کیٹگری میں ہوئی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر کے بتا دیا۔

کھلاڑیوں کوبہترین پرفارمنس پر بونس بھی ملے گا۔ سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری میں 6 کھلاڑی، بی اور سی کیٹگری 8، 8 کھلاڑی اور ڈی کیٹگری میں 5 کھلاڑی شامل ہیں۔

اے کیٹگری میں جن خوش نصیبوں نے جگہ پائی ان میں مصباح الحق، اظہر علی،محمد حفیظ، شاہد آفریدی، یونس خان اور شعیب ملک کے نام شامل ہیں۔

بی کیٹگری میں احمد شہزاد، اسد شفیق، جنید خان، راحت علی، سعید اجمل، سرفراز احمد، وہاب ریاض اور یاسر شاہ کوجگہ ملی۔

پی سی بی نے انور علی، فواد عالم، حارث سہیل، محمد عمران، محمد عرفان، محمد رضوان، شان مسعوداورعمر اکمل کے نام سی کیٹگری میں شامل کیے۔

پی سی بی نے ٹیسٹ میچ کی فیس میں 10 اور ون ڈے میچز کی فیس میں 5 فیصد اضافہ بھی کیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube