اسٹاف رپورٹ
نیویارک : سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے دلچسپ مقابلے کے بعد عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست دیکر سنسناٹی ماسٹر ٹینس ٹائٹل جیت لیا، اس کامیابی کے ساتھ راجر فیڈرر نے عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
سنسناٹی اوپن ٹینس میں مہارت جیت گئی، جوش ہار گیا، مینز فائنل میں راجر فیڈرر نے نوواک جوکووچ کو ہرادیا، سابق عالمی چیمپئن نے پہلے سیٹ میں نوواک کو ٹائی بریکر پر شکست دی۔
دوسرے سیٹ میں فیڈرر کے سامنے نوواک کی ایک نہ چلی، سوئٹزر لینڈ کے راجر نے سربیا کے نوواک کو باآسانی 3-6 سے ہرایا، کامیابی کے ساتھ فیڈرر نے رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ سماء