Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

دورہ بنگلہ دیش کیلئے شاہینوں نے کمر کس لی

SAMAA | - Posted: Apr 7, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 7, 2015 | Last Updated: 7 years ago

 ویب ایڈیٹر:

دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی کرکٹ ٹٰیم کا 5روزہ تربیتی کیمپ آج سے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے ۔شاہینوں نے ورلڈ کپ میں شکست کے بعد ہونے والی پہلی سیریز میں فتح  حاصل کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔

تربیتی کیمپ میں پاکستانی ٹیم کے 30 کھلاڑی  ہیڈ کوچ وقار یونس کی نگرانی میں  بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کریں گے۔کیمپ 11 اپریل تک جاری رہے گاجس کے بعد قومی ٹیم 13اپریل کو ڈھاکہ روانہ ہوگی۔ پاک بنگلہ دیش سیریز کا آغاز 17 اپریل کو ون ڈے میچ سے ہو گا۔

گرین شرٹس ایک ماہ کے دورے کے دوران ایک ٹی ٹوئنٹی ،3 ون ڈےاور2ٹیسٹ میچزکھیلیں گے۔پہلے ٹیسٹ کے علاوہ  دیگر تمام میچز ڈھاکہ کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا ون ڈے 17 اپریل، دوسرا 19 اپریل اور تیسرا 22 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی میچ 24 اپریل کو ہو گا جبکہ پہلا ٹیسٹ 28 اپریل سے 2 مئی تک کھلنا اور دوسرا 6 سے 10 مئی ڈھاکہ میں ہی کھیلا جائے گا۔سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube