اسٹاف رپورٹ
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے گراس روٹ لیول پر کھیل کے فروغ کيلئے 5 سالہ منصوبہ بنانے کی ٹھان لی، گورننگ بورڈ نے اگلے 5 سال کے میڈیا رائٹس بھی فروخت کردیئے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی سی بی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں کرکٹ کی بہتری کے 5 سالہ منصوبہ تیار کرنے پر اتفاق ہوا، منصوبہ اگلی میٹنگ میں پیش کیا جائے گا، پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کیلئے کمیٹی بنادی گئی، 5 سال کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے میڈیا رائٹس بیچ دیئے۔
بورڈ آف گورنرز کو فیصل آباد اور راولپنڈی میں اکیڈمیز کے قیام پر بھی بریفنگ دی گئی، اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کی، اس موقع پر مارکیٹنگ اور بزنس ڈیولپمنٹ کیلئے بھی کمیٹیوں کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ سماء