اسٹاف رپورٹ
دبئی : پاکستان ویمنز ٹیم نے سال کا شاندار آغاز کیا، گرین شرٹس نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔
سال کے پہلے ون ڈے میں پاکستان ٹیم چھاگئی، سری لنکا کو صرف 178 رنز پر روک دیا، پاکستان ویمنز نے 49 ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا، مرینہ اقبال 69 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں، ندا ڈار 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں، جویریہ خان نے 30 رنز اسکور کئے، سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو ہوگا۔ سماء