اسٹاف رپورٹ
میامی : ٹینس اسٹار سرینا ولیمز سماجی کارکن بھی بن گئی۔ دنیا بھر میں تعلیم اور آتشیں اسلحہ سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے پانچ کلومیٹر لمبی ریس میں حصہ بھی لیا۔
سرینا ولیمز نے پانچ کلومیٹر ریس میں حصہ لیا ۔ ریس کا مقصد تعلیم کے فروغ اور فائرنگ واقعات سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے فنڈ ریزنگ تھا۔ سرینا ولیمز کی سوتیلی بہن دوہزار تین میں فائرنگ واقعے میں ہلاک ہوگئیں تھیں۔ اس موقع پر میامی کے ساحل تقریب بھی ہوئی۔ سماء