Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

چلی کے فٹبالر جیمز روڈریگز نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ ڈالے

SAMAA | - Posted: Dec 25, 2014 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 25, 2014 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ

لندن : دنیائے فٹبال میں رواں سال کئی نئے ستارے جگمگائے، ان میں چلی کے جیمز روڈریگز کی بلے بلے ہے، جن کی تصویر سب سے زیادہ سرچ ہورہی ہے، میچ میں انہیں دیکھنے والوں کا بھی رش لگ جاتا ہے۔

مقبول کھیل میں مقبولیت کے سارے ریکارڈ چلی کے جیمز روڈریگز نے توڑ دیئے، چلی کیلئے دھوم مچانے والے روڈریگز نے ریال میڈرڈ میں بھی کمال دکھایا، مڈفیلڈ سے گول پوسٹ تک لپکنے کے ماہر کو دیکھنے کیلئے گوگل پر سب سے زیادہ بار کلک بھی ہوئیں۔

یوروگوئے کے لوئز سوریز، ڈراکولا کیا بنے، فٹبال فینز کی جان بن گئے، بارسلونا کلب میں انٹری کے ساتھ مقبولیت میں دوسرے نمبر پر رہے۔

چلی کے الیکسز سانچیز مقبولیت میں تیسرے نمبر پر رہے، جن کی انگلش کلب آرسنل کے اسلحہ خانے میں جگہ مستحکم ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube