اسٹاف رپورٹ
ابوظہبی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ تیز کھیلنے کی نیت سے گراؤنڈ میں گیا تھا لیکن عالمی ریکارڈ بنانے کا نہیں سوچا تھا۔
ابوظبی ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد پاکستانی کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ففٹی مکمل ہونے تک سنچری کے بارے نہیں سوچا تھا۔
مصباح الحق کہتے ہیں کہ صرف تیز کھیلنے کی نیت کی تھی، تیز ترین سنچری کا عالمی ریکارڈ توڑنا میرا ہدف نہیں تھا۔
انہوں نے 21 گیندوں پر نصف سنچری بناکر جیک کیلس کی 24 گیندوں پر بنائے 50 رنز کا ریکارڈ توڑا، کپتان نے اسی پر بس نہیں کیا، 56 گیندوں پر سنچری بناکر ویسٹ انڈیز کے ویون رچرڈ کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کر ڈالا۔ سماء