اسٹاف رپورٹ
انچیون : ايشين گيمز ہاکی ايونٹ کے فائنل ميں کل پاکستان اور بھارت کی ٹيموں کا ٹکراؤ ہوگا، گروپ ميچ ميں گرين شرٹس بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا چکے ہیں۔
پاک بھارت ہاکی فائنل سے قبل ہی شائقين کھيل کے دل کی دھڑکنيں بے ترتیب ہیں، پڑوسی ملکوں کے درميان ميچز کسی جنگ سے کم نہيں، کسی کو بھی ہار کسی صورت قبول نہيں۔
کھلاڑيوں کو بھی اس بات کا پوری طرح سے احساس کہ ذرا سی غلطی انہيں پل ميں ہيرو سے زيرو بناسکتی ہے۔
گروپ ميچ ميں تو پاکستان ٹيم خوب گرجی برسی، 1-2 سے روایتی حريف کو شکست دیکر دنيا کو بتاديا کہ ٹائٹل کی راہ ميں آنیوالی کسی بھی رکاوٹ کو دور کرنا شاہينوں کے بائيں ہاتھ کا کھيل ہے۔
فائنل ميں مقابلہ ٹينشن سے بھرپور ہوگا، معرکے ميں وہی سرخرو رہے گا جس کے اعصاب مضبوط ہوں گے اور ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھائے گا۔ سماء