اسٹاف رپورٹ
کراچی : قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں حیدرآباد ہاکس نے کوئٹہ بیئرز کو 7 رنز سے شکست دے دی۔
شائقین کرکٹ کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، کراچی میں قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ شروع ہوگیا، ملک بھر سے 18 اٹھارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے افتتاحی میں کوئٹہ بیئرز نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
حیدرآباد ہاکس نے 7 وکٹ پر 164 رنز بنائے، شعیب لغاری نے شاندار 58 رنز کی اننگز کھیلی، فیصل اطہر نے اسکور میں 48 رنز کا اضافہ کیا۔
جواب میں کوئٹہ بیئرز کی ٹیم 7 وکٹ پر 157 رنز بناسکی، محب اللہ 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سماء