بنگلور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولر محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن پر اعتراض کر دیا گیا ۔ محمد حفیظ کو وارنگ جاری کر دی گئی ۔
بھارت میں جاری چیمپئین لیگ میں شامل لاہور لائینز کی ٹیم کے بالر محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن پر اعتراض کردیا گیا ۔
بنگلور میں کھیلے گئے لاہور لائنز اور ڈولفنز کے میچ میں امپائروں نے محمد حفیظ کے ایکشن پر اعتراض کیا۔ تاہم چیمپئینز لیگ کی انتظامیہ نے محمد حفیظ پرمیچ کھیلنے کی پابندی نہیں لگائی۔ بلکہ حفیظ کو وارننگ دی گئی ہے۔
اس سے قبل آئی سی سی جانب سے پاکستانی اسپنر سعید اجمل کے بالنگ ایکشن پر بھی اعتراض کیا گیا ہے ۔ سماء