اسٹاف رپورٹ
کولمبو : قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے آج کولمبو روانہ ہوگی۔
کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج شام کراچی سے کولمبو کے لئے روانہ ہوں گے، روانگی سے پہلے کپتان مصباح الحق اور کوچ وقار یونس پریس کانفرنس کریں گے۔ گرین شرٹس اپنے دورے کے دوران دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلیں گے، پہلا ٹیسٹ چھ اگست سے گال میں شروع ہوگا، جب کہ دوسرا ٹیسٹ چودہ اگست سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ سماء