ویب ایڈیٹر
ریو ڈی جنیرو : جرمنی ورلڈ کپ فٹبال کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، کوارٹر فائنل میں فرانس کو 0-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
برازیل میں جاری ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے کے پہلے میچ میں جرمن ٹیم فرنچ حریف پر قابو پانے میں کامیاب رہی، پہلے ہاف کے 13 ویں منٹ میں میٹس ہیوملز نے بیک ہیڈر پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، اس کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے گئے تاہم پہلا ہاف اسی اسکور پر ختم ہوا۔
دوسرے ہاف میں جرمنی اور فرنچ کھلاڑیوں کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے تاہم کوئی بھی ٹیم فائدہ نہ اٹھاسکی، فرنچ گول کیپر نے جرمن کھلاڑیوں کے کئی حملے ناکام بنائے دوسری دوسری جانب فارورڈ کھلاڑی گیند کو جال میں نہ پہنچاسکے اور میچ کا اختتام 0-1 کے اسکور پر جرمنی کے حق میں ہوا۔ سماء