Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

نوواک جوکووچ نے ومبلڈن اوپن جیت لیا، فائنل میں فیڈرر کو شکست

SAMAA | - Posted: Jul 6, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 6, 2014 | Last Updated: 8 years ago

ویب ایڈیٹر

لندن : سربیا کے نوواک جوکووچ نے ومبلڈن اوپن جیت لیا، فائنل میں سوئس اسٹار راجر فیڈرر کو سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لندن میں کھیلے گئے سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ایونٹ ومبلڈن کا مینز سنگل ٹائٹل سربیا کے نوواک جوکووچ کے نام رہا، انہوں نے 3 گھنٹے سے زیادہ طویل صبر آزما مقابلے کے بعد سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر کو شکست دی۔

نوواک جوکووچ کی جیت کا اسکور 7-6، 4-6، 6-7،7-5، 4-6 رہا، سربین اسٹار نے ومبلڈن ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کیا، اس فتح کے ساتھ وہ عالمی ٹینس رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پر آگئے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube