Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

برازیلین زخمی کھلاڑی نیمار نے ارجنٹینا کی حمایت کا اعلان کردیا

SAMAA | - Posted: Jul 11, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 11, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

ریو :  برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار نے ورلڈکپ کےفائنل میں ارجنٹینا کی حمایت کا اعلان کردیا، کہتے ہیں زونیگا کی ٹکر کو عام فاؤل نہیں سمجھتا، انجری کے سوال پر برازیلین اسٹار رو پڑے۔

نیمار نے نیوز کانفرنس کے دوران انجری سے متعلق سوال کیا تو ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے، کہتے ہیں وہ کولمبین کھلاڑی کی ٹکر کو عام فاؤل نہیں سمجھتے۔
برازیلین اسٹار نے ٹیم کی ہار پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ برازیل سیمی فائنل میں ایسی شکست کی حقدار نہیں تھی، نیمار نے فائنل میں ارجنٹینا کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔

نیمار کا کہنا تھا کہ انہیں برازیلین ہونے پر فخر ہے، جرمنی سے شکست کھیل کا حصہ ہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو مشورہ دیا کہ وہ تیسری پوزیشن کا میچ فائنل سمجھ کر کھیلے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube